کراچی: وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ نے شہرِ قائد کے نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے پروجیکٹ ایمپلیٹیشن یونٹ قائم کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پی آئی یو کمیٹی کمشنر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ایڈیشنل کمشنر کراچی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر پر مشتمل ہوگی۔
کمیٹی کاچئیرمین کمشنر کراچی کو مقرر کیا گیا ہے۔ پی آئی یو کمیٹی کراچی کے نالوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لائے گی جسے مہیا کیے جانے والے فنڈز کمشنر اور میونسپل کمشنرز مشترکہ طور پر استعمال کرسکیں گے۔
پی آئی یو اپنی 15 روزہ کی بنیاد پر رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کرے گی جس کی بنیاد پر کراچی کے نالوں سے تجاوزات کے خاتمے پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے