کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور شادی ہال سیل، 13 افراد پر جرمانے عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور شادی ہال سیل، 13 افراد پر جرمانے عائد
کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور شادی ہال سیل، 13 افراد پر جرمانے عائد

کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل اور شادی ہال کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والے 13 افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی جنوبی میں شہری انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے ایک شادی ہال اور ایک ہوٹل کو سیل کردیا جہاں کاروباری سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک نہ پہننے پر کراچی کے 13 شہریوں پر 500 روپے فی کس جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانوں کی مجموعی رقم 6 ہزار 500 روپے بنتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں شام 6 بجے کے بعد کاروبار پر کارروائیاں کی گئیں، ضلع وسطی میں تقریباً 400 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے جن کی مجموعی رقم 5 لاکھ روپے بنتی ہے۔

 شہری انتظامیہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت شام 6 بجے کے بعد کاروبار پر پابندی عائد کی جس کا کاروباری برادری نے بائیکاٹ کردیا۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کراچی سنٹرل میں گزشتہ ماہ 25 نومبر کے روز کم و بیش 400 دکانیں سیل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  شام 6 بجے کے بعد کاروبار پر کارروائی، 400 دکانیں سیل، 5 لاکھ جرمانہ عائد 

Related Posts