سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے، سلیم مانڈوی والا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے، سلیم مانڈوی والا
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد:ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں ہو۔

چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔ایک انٹرویو میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کمیٹی نے کسی کو بلایا ہو اور وہ نہ آیا ہو۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب بھی ایک سرکاری افسر ہے، ان کو بھی بلایا جاسکتا ہے، سینیٹ کمیٹی نیب کے لوگوں کو پہلے بھی بلاتی رہی ہے، وہ آتے بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی چیئرمین نیب کو نہیں بلایا، ڈی جی نیب آتے رہتے تھے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انسانی حقوق پر لوگوں کو بڑی شکایات ہیں، ان کو سنیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کمیٹی چیئرمین نیب کو بلائے اور وہ نہیں آئیں، کمیٹی بلائے اور چیئرمین نیب نہ آئیں یہ نہیں ہوسکتا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اگر چیئرمین نیب نہیں آتے ہیں تو اس کا پھر ایک طریقہ کار ہے۔

Related Posts