اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کوہسار کی حدود میں ہونیوالی سب سے بڑی ڈکیتی کے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے میں وفاقی پولیس تاحال ناکام۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کی سفارش پر تھانہ کوہسار کی تعیناتی حاصل کرنے والے سب انسپکٹر ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق ملزمان تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔
وفاقی پولیس نے مذکورہ مقدمات میں دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا،جن سے مال مسروقہ کہ برآمدگی تو نہ ہوسکی البتہ ان کے انکشاف پر مزید افراد کو نامزد کرتے ہوئے ان سے پسٹل تیس بور برآمد کر کے شناخت پریڈ کے لیے جیل روانہ کر دیا۔
ملزمان کو جیل روانہ کیے 16دن گزر گئے، مگر تاحال دیگر ملزمان کی گرفتاری نہ ہوسکی،نہ ہی مال مسروقہ برآمد ہو سکاہے، گرفتار ملزمان میں صداقت شاہ ولد بابل شاہ سکنہ نروٹہ باغ پور ڈھیری تحصیل وضلع ہری پور اور محمد عدیل ولد محمد صدیق سکنہ باغ پور ڈھیری تحصیل وضلع ہری پور شامل ہیں۔
ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دیگر ساتھیو ں کے ہمر اہ مقدمہ ہذاکی واردات کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزم عدیل کا والد ہنی جیو لرز سپر ما رکیٹ کا چوکیدار ہے اور ملزم عدیل بھی سپر ما ر کیٹ طا با جیو لری شاپ کا ملازم ہے۔ ملزم عدیل نے ساتھی ملزمان کے سا تھ مل کر یہ واردات کی تھی۔
فرض شناس پولیس کو انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد اور ڈی آئی جی آ پر یشنز نے تفتیشی ٹیموں کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان چکے ہیں لیکن تاحال مال مسروقہ کی برآمدگی اور اصل ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔