جے یو آئی نے مولانا شیرانی سمیت 4رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا جے یو آئی (ف) سے الگ ہونے کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا جے یو آئی (ف) سے الگ ہونے کا اعلان

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان معاملہ،کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

کمیٹی نے چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا،چاروں رہنماؤں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔

ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی، کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاروں رہنماؤں کے ساتھ جو بھی پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریں گا انکی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کا اپوزیشن کے استعفے فوری منظور کرانے کا فیصلہ

Related Posts