اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے مسیحی شہری کورونا ایس او پیز کو یاد رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے تناظر میں مجوزہ احتیاطی تدابیر یعنی ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مسیحی شہری کرسمس کی خوشیاں منائیں اور وباء سے محفوظ رہیں۔
ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ وباء (COVID-19) کے حوالے سےمجوزہ احتیاطی تدابیر (SOPs) ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے محفوظ رہئیے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 24, 2020
یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا مذہبی تہوار روایتی جوش و خروش اور بھرپور خوشی سے منا رہی ہے۔
کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں میں اہم تقریبات کے موقعے پر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرے گی جبکہ کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت کے موقعے پر ہر سال منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: مسیحی برادری پاکستان بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار آج منا رہی ہے