لاہور:عدالت پیشی پر آنے والے 3 سگے بھائیوں پر مخالفین نے فائرنگ کردی، نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دن دیہاڑے 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
کچہری تاریخ پر جاتے تین سگے بھائیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں 2 بھائی موقع پر جابحق جبکہ تیسرا بھائی اور ایک راہگیر شدید زخمی ہوا۔
واقعہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی جبکہ لوگوں کا بھی بڑا ہجوم لگ گیا،لرزہ خیزواردات میں قتل ہونے والے سگے بھائی آج عدالت تاریخ پر جارہے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔قصور کے نواحی علاقہ کھڈیاں خاص میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر اور مسکین کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو1122 ٹیم نیزخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد ہوگی، تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی،اصل حقیقت کیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی معلوم ہوگی۔