حکومت مخالفت کا دوسرامرحلہ، مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی اور جلسے کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mardan gets ready for PDM’s first protest rally

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مردان میں جلسے اور ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، اپوزیشن آج حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق مرکزی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی نوشہرہ روڈ پر ختم ہوگی جہاں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا جائیگااورپی ڈی ایم قائدین خطاب کرینگے۔

مریم نوازفضل شیر گڑھ کرنل شیر خان انٹرچینج جبکہ یوسف رضا گیلانی گوجر گڑھی اور عبدالغفور حیدری کٹلنگ سے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کراچی کی طرح لاڑکانہ میں بھی کورونا پھیلانے جارہی ہے،خرم شیر زمان

اپوزیشن آج حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی اوراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل ملک بھر میں مظاہروں کے سلسلے میں آج پہلی ریلی ہوگی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف دیگر اپوزیشن رہنماء بھی شرکت کی۔

Related Posts