سندھ میں کورونا سے مزید 27 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، وزیراعلیٰ 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad offered MQM to discuss the new LG Act

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1005 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2590 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10914 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1005 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 مریضوں کی اموات سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3379ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا1.6 فیصدہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک2252876 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور206489کیسز سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید2590مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی تعداد184192 ہوچکی ہے جوکہ 89 فیصد بحالی کی شرح بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت18918 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18079گھروں میں ،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور826مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 731مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے86مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کراچی کی طرح لاڑکانہ میں بھی کورونا پھیلانے جارہی ہے،خرم شیر زمان

انہوں نے کہا کہ 1005نئے کیسز میں سے742 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 325 ،ضلع جنوبی 176، ضلع وسطی 97، ضلع کورنگی58 ،ضلع ملیر50 اور ضلع غربی میں سے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسی طرح حیدرآباد37، جیکب آباد27، سانگھڑ22،دادو13، ٹنڈومحمدخان اور ٹھٹھہ 8-8،سجاول اور گھوٹکی7-7 ،جامشورو، نوشہروفیروز اور ٹنڈوالہیار11-11 ،مٹیاری5 اورشہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ4-4 ،عمرکوٹ اورکشمور3-3 ، خیرپور2،میرپورخاص اور بدین میں سے 1-1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts