سی ڈی اے کا صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے 500 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم، عید کی چھٹیاں منسوخ
سی ڈی اے میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم، عید کی چھٹیاں منسوخ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صفائی  کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 500 ملازمین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نےصفائی کے نظام کومزید مؤثر بنانے کیلئے بذریعہ کنٹریکٹ مزید500 اہلکار ہائر کرنے اور جدید مشنری کی خریداری کافیصلہ کیاہے،شعبہ سینی ٹیشن کا دائرہ کار بھی مزید دیہی یونین کونسلوں تک بڑھا دیا گیا۔

تجارتی مراکزاورچھوٹی بڑی مارکیٹوں میں صفائی ستھرائی کوپہلے سےبہتر بنانے کیلئےچھوٹے 1000نئے کچرے دانوں کی تنصیب کاٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کا شعبہ سینیٹیشن  عرصہ دراز سے خراب اور بے کار کھڑی گاڑیوں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ کام میں لارہا ہے۔

مذکورہ گاڑیوں میں سے 4 اسکپ لفٹر اورکمپیکٹرز کو درست کرکے واپس شامل کی گئی ہیں۔شعبہ سینی ٹیشن نے گرین ویسٹ میں اضافے کے باعث دیگر مشینری میں بھی اضافہ کیا ہے۔یہ شعبہ 800ٹن یومیہ کوڑا کرکٹ اور ویسٹ میٹیریل گھروں،گلی محلوں،سڑکوں، گرین بیلٹس اور مارکیٹوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائیٹ پہنچا رہا ہے۔

شعبۂ سینی ٹیشن نے اپنا دائرۂ کار شہرسے ملحقہ دیہی علاقوں تک مزید پھیلا دیا ہے تاکہ ان علاقوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔سی ڈی اے اسلام آباد کے علاقوں بارہ کہو،بنی گالا، تڑامڑی اور کہنہ  میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔چند روز میں  دیہی علاقوں میں مزید اسکپ اور کوڑے کے چھوٹے بڑے کنٹینرز بھی نصب کردئے جائیں گے۔

شعبۂ سینیٹیشن نے صفائی کے نظام کومزید موثر بنانے کیلئےسیکٹر ای 7 میں خشک اورنمی والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے سبز اورنیلے کچرا دان بھی نصب کر دئیے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی خشک اورنمی والے کچرے کو الگ کرنے کیلئے مذکورہ کچرادان متعارف کرائے جارہے ہیں۔

تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹوں کی صفائی کومزید بہتر بنانے کیلئے چھوٹے 1000مزید کچرادان نصب کئے جارہے ہیں،جن کیلئے ٹینڈر جاری کردیاگیاہے۔شعبہ انوائرمنٹ کے ساتھ مل کرشعبہ سینی ٹیشن نے گرین ویسٹ اٹھانے کے کام کا بھی آغاز کردیا۔ریڈ زون اور ایف سیریز سمیت دیگر علاقوں میں بذریعہ کنٹریکٹ مزید 500اسٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏سی ڈی اے نے  بنی گالہ کو 106 روپے مربع فٹ پر ریگولرائز کردیا

Related Posts