پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ، 62مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ، 62مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ، 62مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 58 ہزار 968 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 392 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 680 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 85 ہو گئی۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 772 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 113 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 4 ہزار 840 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، پنجاب میں 1 لاکھ 31 ہزار933 جبکہ اسلام آباد میں 36 ہزار 257 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 17 ہزار 926، آزاد کشمیر میں 8 ہزار سے زائد جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 638، آزاد کشمیر میں 206، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99، اسلام آباد میں 391، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 546 جبکہ سندھ میں 3 ہزار 333 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس حج کورونا  کے باعث مہنگا ہوسکتا ہے،نور الحق قادری

Related Posts