نیپال کی خاتون صدرنے کابینہ کی تجویز پر پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپال کی خاتون صدرنے کابینہ کی تجویز پر پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا
نیپال کی خاتون صدرنے کابینہ کی تجویز پر پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

کھٹمنڈو: نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے کابینہ کی اپیل پر پارلیمنٹ تحلیل کرکے آئندہ برس 30 اپریل اور 10 مئی کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے 68 سالہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی کابینہ کی درخواست پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے الیکشن کی مقررہ تاریخ سے ایک سال قبل الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے-پی شرما اولی نے 2017 میں ماؤ نواز باغیوں سے اتحاد کرکے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اپوزیشن جماعتوں کو شکست دے دوچار کیا تھا۔

اس کے علاوہ نیپال کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعظم پر حکومتی فیصلوں اور تقرریوں میں اپنی پارٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرکے نیا مینڈیٹ لینے پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور روس کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط

Related Posts