پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ جیت گئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ جیت گئے
پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4 روزہ میچ جیت گئے

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 90 رنز کے فرق سے واحد 4 روزہ میچ میں شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف کھیلتے ہوئے 297 رنز بنائے تاہم میزبان نیوزی لینڈ اے 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم نے سنچریاں اسکور کیں  اور دوسری اننگز کے دوران مجموعی طور پر 329 رنز اسکور ہوئے۔ نسیم شاہ اور عماد بٹ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

فواد عالم نے دوسری اننگز کے دوران 233 گیندوں پر 139 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان روحیل نذیر نے 164 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مائیکل رے نے 3 وکٹیں لیں۔ بیٹنگ میں سب سے زیادہ 45 رنز نیتھن اسمتھ نے اسکور کیے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا جس کیلئے خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے درخواست کی تھی۔

 پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ پی سی بی کی درخواست پر منسوخ ہوا۔ پی سی بی نے مینجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی تاخیر کی وجہ سے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ نے کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ

Related Posts