عارف جیوانے تعمیراتی صنعت میں روزگار کے مواقع، سرمایہ کاری بڑھانے کا طریقہ بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arif Jiwa explained how to increase investment in the construction industry

کراچی:ایف پی سی سی آئی انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے نائب صدرکے امیدواراور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعمیراتی صنعت کو ترقی دے کرنہ صرف اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہے بلکہ تعمیرات سے وابستہ صنعتوں میں پیداواری عمل تیز کرکے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔

عارف جیوا نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے،تعمیراتی شعبے اور اس سے وابستہ70سے زائد صنعتوں میں ترقی کے واضح امکانات ہیں، ایکسپورٹ میں اضافہ،روپے کی قدر میں بہتری بہتر مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں لیکن حکومت کو مہنگائی کم کرنے پربھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہائشی یونٹس کی بہت قلت ہے جسے اسٹیک ہولڈرز اور نجی شعبے کے ساتھ ملکر دور کیا جاسکتا ہے۔عارف جیوا نے کہا کہ30دسمبر کو فیڈریشن الیکشن میں بھرپور اکثریت سے کامیابی کے بعد خالدتواب کی سربراہی میں ہم تعمیراتی شعبے سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے حکومت کو تجاویز فراہم کرینگے۔

عارف یوسف جیوا نے کہا کہ یو بی جی نے ایس ایم منیر اورافتخار علی ملک کی سرپرستی میں ابتدائی پانچ سال کے دوران ایف پی سی سی آئی میں قابل قدر کام کئے اور بزنس کمیونٹی کا قدبلند کرنے کی مکمل جدوجہد کی گئی لیکن رواں سال ایف پی سی سی آئی کی بدترین کارکردگی نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو مایوسیاں دیں ۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کامیاب ہوکر بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال کرے گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ یو بی جی کے امیدواروں کے حق میں پینل ووٹ کاسٹ کئے جائیں تاکہ فیڈریشن سے مایوسیوں کا خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیں: انشورنس کمپنیاں کورونا کے دوران ڈیلور نہیں کر سکیں ،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

عارف جیوا نے کہا کہ یو نائٹیڈ بزنس گروپ جتنی مضبوطی سے اقتدار میں آئے گا اتنا ہی بہتر انداز میں ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت تک پہنچا کر انہیں حل کرا سکیں گے، ہمارا کام ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ اپوزیشن سے وابستہ رہنما اب یو بی جی کاساتھ دے رہے ہیں۔

Related Posts