راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جیوا سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہمیت کی حامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔
#COAS visited an Operational Base of Pakistan Air Force today to witness #Pakistan -China Joint Air Exercise “Shaheen-IX”. Shaheen-IX is 9th in the series of joint exercises between PAF & PLAAF which started in 2011 & are held in Pakistan & China on alternate basis. (1/4) pic.twitter.com/INvbCgXguh
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020