جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،مرتضیٰ وہاب
جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے،مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے صوبہ اور کراچی شہر کا امن بحال کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا دورہ کرتے ہوئے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایس ایس یو کے انتظامی امور، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مشیر قانون نے کہا کہ مددگار 15 کو جدید تقاضوں پر استوار کرنا خوش آئند ہے اور سیکیورٹی ڈویژن کو سندھ حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتی ہے۔

جرائم کی سرکوبی کے لئے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد نے مشیر قانون کو اگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافہ کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔

مزید برآں مددگار 15سندھ پولیس کا اہم ذیلی ادارہ ہے جسکو ازسرنو بحال کیا جارہا ہے اب مددگار 15 کا ریسپانس ٹائم صرف دس سے سات منٹ ہوگیا ہے۔

Related Posts