اختیارات کا ناجائز استعمال، ڈائریکٹر پلاننگ سی ڈی اے فراز ملک عہدے سے فارغ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CDA remove Faraz Malik as Director Planning

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبے پلاننگ کے ڈائریکٹر فراز ملک کو اختیارات کے ناجائز استعمال، لینڈ مافیا سے گٹھ جوڑ اور دیگر شکایتوں کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ میں چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پروموٹ کرنے جبکہ دیگر ہاؤسنگ سوسائٹی کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھا کر رکھنے والے فرازملک نے ٹیکنیکل کرپشن اورغیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

2004 سے گلبرگ ملٹی سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر دلوانے کے لیے فراز ملک نے سہولت کاری کی اور لے آؤٹ پلان میں کئی قانونی پیچیدگیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے لے آؤٹ پلان منظور کروانے میں مبینہ کردار ادا کیا ۔

دوسری جانب دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کو الجھائے رکھا جس کے باعث کئی ہاؤسنگ پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے انویسٹرز اور سرکاری و دیگر افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے چونکہ جن ہاؤسنگ پروجیکٹس کی قانونی حیثیت سی ڈی اے سے مصدقہ ہوتی ہے ان پروجیکٹس میں لوگوں کا سرمایہ کاری کرنے کا رحجان زیادہ ہوتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کئی ہاؤسنگ پروجیکٹس کے نقشے بنانے کے لئے فراز ملک لوگوں کو اپنے نجی فرنٹ مینوں کے پاس بھیجتا رہا اور اپنا حصہ وصول کرتارہا ،ہاؤسنگ سوسائٹیز کے امور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نان پروفیشنل کارکردگی پر مہر ثبت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں پارک انکلیو کی سیکورٹی کیلئے 16ملین روپے کی منظوری

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی سوسائٹیز سے فراز ملک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کک بیکس وصول کیں اور حاصل شدہ رقوم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے امریکہ اور دیگر ممالک بھجوایا گیا ۔

علاوہ ازیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں سوشل میڈیا کے اس جدید دور کے باوجود عوام کو مطلع نہیں کیا گیا دوسری جانب فراز ملک نے شعبہ پلاننگ کے دیگر ساتھیوں کی مدد سے افسران بالا کو اصل حال سے بے خبر رکھا جس کے باعث زون فور اور زون فائیو میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سلسلہ جاری رہااور بروقت کارروائی نہ ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں سمیت سرکاری اور دیگر پیشہ سے منسلک افراد کو اربوں کا نقصان ہوا۔

Related Posts