جوہر آباد سے سافٹ ویئر ماسٹر گرفتار، کورنگی میں ٹارگٹ کلرپولیس افسر پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two accused arrested in Karachi

کراچی : شہر قائد میں جرائم کے سدباب کیلئے پولیس اور ایس آئی یو کی کارروائیاں جاری،جوہر آباد سے سافٹ ویئر ماسٹر کوگرفتار کرلیا گیا ، کورنگی سے ٹارگٹ کلر پولیس افسر پکڑا گیا۔

سافٹ ویئر ماسٹر کو جوہرآباد میں پولیس نے گرفتار کیا ، ملزم موبائل فون کلون کرنے کا ماہر تھا، ملزم موبائل فون چھین کر خود ہی آئی ایم ای آئی تبدیل کر دیتا تھا، ملزم کسی بھی برانڈ کے موبائل کا ڈیٹا دوسرے پر منتقل کردیتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سافٹ ویئر کے ذریعے پی ٹی اے کو بھی لاکھوں کا نقصان پہنچایا، ملزم دیگر 2 ساتھیوں کیساتھ سہراب گوٹھ میں دکان پر کام کرتا تھا، ملزم سے لیپ ٹاپ، سافٹ ویئرز اور 10 موبائل فون برآمد ہوئے۔

دوسری جانب ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار پولیس افسر ٹارگٹ کلر اور ایم کیو ایم لندن کا کارندہ نکلا،اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار اے ایس آئی نے انکشافات کئے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ کیلئے 11 رکنی ٹیم بنا رکھی ہے۔

ملزم نے بتایا کہ ارشد عرف چھوٹا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج ہے، ملزمان کا ای میل کی مدد سے رابطہ رہتا ہے، کورنگی لانڈھی میں ارشد چھوٹا نے 5 سیاسی مخالفین کو قتل کیا، ملزمان نے بیرون ملک سے آنیوالے لاکھوں روپے آپس میں تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں:خاتون ایس ایچ او سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی، ملزم گرفتار

ملزم نے بتایا کہ وہ پہلے سیاسی بنیاد پر سرکاری نوکری اور پولیس میں بھرتی ہوا، ٹارگٹ کلرز کی ٹیم میں یوسف، آصف کالا، ارشد، گوگا اور صفدر عرف لنگڑا بھی شامل ہے،ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی فنڈنگ کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Related Posts