کراچی: پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا کے لئے جاری اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن 16 دسمبر ہمارے پھولوں کی شہادت کا دن ہے، ان شہداء نے ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے اپنا خون شامل کیا۔
آج کے دن انسانیت کے دشمنوں نے معصوم بچوں کو شہید کیا، ان بچوں کی ماؤں کی بدعائیں ان دہشتگردوں کو لے ڈوبی ہیں،آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
ہماری افواج نے ملک کے دشمنوں کا خاتمہ کر کے ان کی بیخ کنی کر دی، آج کے دن ہم سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے کہا پاپا، ڈیڈی، مولانا بچاؤ موومنٹ کا پہلا فیز بری طرح ناکام ہوگیا۔
نہ پاپا ڈیڈی کو کوئی بچانے آیا نہ مولانا کو کرپشن سے کوئی بچا سکا۔ مولانا کی پارٹی کے دور میں کے پی میں گل کھلے ہیں بے نامی جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔ اب کہا جارہا ہے کوئی فروری میں مزید اعلانات کئے جائیں گے۔
جس انداز سے باور کرایا جارہا ہے کہ شاید دین، مذہب، اسلام کا مطلب جے یو آئی ہے، مولانا فضل الرحمان ہی دین اسلام اور مذہب کا نام ہیں ایسا نہیں ہے، ہمارے ملک میں بڑے تعداد میں علماء الکرام، مفتیان اکرام، صوفیان الکرام، اساتذہ الکرام، طلباء الکرام موجود ہیں۔جو دین کی تبلیغ کر رہے ہیں جن کا کسی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
آج اپنی سیاست کے لئے اپنے مساجد اور مدرسوں اور طلباء کو استعمال کرنا کو جائز قرار دینا، کہاں کا قانون ہے، اگر آپ کو جائز قرار دیدے تو وہ مسلمان ہے جو نہ دے تو ناجانے وہ کون ہے؟ آپ فضل الرحمان صاحب جس طرف قوم کوجہاں لگا رہے ہیں وہ غداری ہے۔
ایک طرف آپ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی حکومت کو اٹھا کر پھینک دیں۔ آپ ڈٰیمانڈ کر رہے ہیں آپ ڈکٹیٹر نہیں ہیں نہ آپ وردی میں نہیں ہیں۔مشرف پر بھی اسی قسم کی غداری کا کیس چل رہے۔
آپ یہ ایک غداری بغاوت کا پیغام دے رہے ہیں انگاروں سے کھیل رہے ہیں آپ کو سوچنا چاہیے۔آپ کی باتیں غداری اور بغاوت پیدا کرنے کے زمرے میں آرہے ہیں۔سیاست ضرور کیجئے لیکن سیاست میں مساجد مدارس کو استعمال نہ کریں۔
آپ بغاوت اور فتنا پھیلا رہے ہیں آپ فیل ہوچکے ہیں جائیئے نیب میں پیش ہوئیں اور اپنی صفائی دیں۔خدا کے واسطے دین کو اپنے سیاسی مقاصد میں استعمال نہ کریں۔