شور مچانے پر چچا نے معصوم بھتیجے کو گولی مار کر قتل کردیا، ماں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

صوابی:انسانیت ختم ہوگئی، موضع زکریا میں شور کرنے پر چچا کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ کمسن بھتیجا جاں بحق جب کہ مقتول کی والدہ زخمی ہو گئیں۔

چھوٹا لاہور پولیس نے بر وقت کارروائی کر تے ہوئے سفا ک قاتل کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ مسماۃ (ع) زوجہ حما دعلی سکنہ زکریا نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ان کی دیور حشمت نے گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا د و سالہ بچہ حسنین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں حسنین زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسا۔

رپورٹ میں وجہ عناد یہ بیان کی ہے کہ معصوم بچہ گھر میں رو رہا تھا جس کے شور پر ملزم نے برا مان کر تکرار شروع کیا اور بعد ازاں طیش میں آکر فائرنگ کی۔

ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان اور ایس ایچ او آئین خان نے فوری کارروائی کر تے ہوئے سفاک قاتل حشمت کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے بعد ازاں اعتراف جرم بھی کیا۔

Related Posts