لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازکوچیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to present TLP demands in Parliament

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازکوچیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی وزرا نے کابینہ اجلاس میں پیٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، وزیراعظم نے آئل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملوث کمپنیوں کی تحقیقات ہوں گی۔

وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ شفقت محمود، شیریں مزاری اور اسد عمر کمیٹی میں شامل ہونگے۔ انکوائری رپورٹ پر کیا ایکشن لیا جائے؟ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات تیار کرے گی۔اس کے بعد وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

بعض وفاقی وزرا نے اجلاس کے دوران انکوائری رپورٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔ وزراء نے سوال اُٹھایا کہ پیٹرول بحران آیا تو متعلقہ وزارتیں کہاں تھیں؟ ان کی کیا ذمہ داری تھی؟ کابینہ میں سوالات پر ندیم بابر وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے قانونی معاملات، وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل، احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزرا فیصل واوڈا اور علی زیدی سمیت متعدد وزرا نے سوال اٹھائے کہ تیل سستا ہوا تو ایکسپورٹ پر رکا کیوں رہا؟ جو کمپنیاں ملوث تھیں ان کے لائسنس منسوخ کیوں نہیں کئے گئے؟ جبکہ علی زیدی نے سخت سوالات پوچھتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کابینہ اجلاس میں ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ موخر کرنے جبکہ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتیوں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو اور بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری کی منظوری بھی دی۔

Related Posts