پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ولانی فلم مس مارول 2 میں مرکزی کردار ادا کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ولانی فلم کیپٹن مارول 2 میں مرکزی کردار ادا کریں گی
پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ولانی فلم کیپٹن مارول 2 میں مرکزی کردار ادا کریں گی

مارول اسٹوڈیوز کی پروڈکشن اور ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کیپٹن مارول 2 کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد جواں سال اداکارہ ایمان ولانی بھی شامل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارول سیریز فلم کیپٹن مارول 2 میں ایمان ولانی ایکشن میں نظر آئیں گی، سن 2022ء تک ریلیز کی جانے والی کیپٹن مارول 2 میں کئی نئے کردار شامل ہوں گے جن میں پہلی مسلمان سپر ہیروئن مس مارول نمایاں ہیں۔

خصوصی صلاحیتوں کی حامل مرکزی کردار کمالہ خان کو مس مارول دکھایا گیا ہے جو پاکستانی نژاد امریکی خاتون ہوتی ہیں جنہیں خصوصی صلاحیتیں حاصل ہیں جبکہ یہی کردار ویب سیریز میں بھی 2021ء کے وسط تک ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ ویب سیریز کے اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ایمان ولانی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم کی ہدایت کارہ نیا ڈکوسٹا سیاہ فام خاتون ہیں۔ ایمان ولانی کا تعلق کینیڈا سے ہے تاہم ان کے والدین نے پاکستان سے ہجرت کی تھی۔

قبل ازیں ایمان ولانی نے کسی فلم میں کام نہیں کیا، اِس لیے کیپٹن مارول 2 ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہوگی۔ واضح رہے کہ 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم مس مارول میں بھی کمالہ خان کا کردار ایمان ولانی نے ادا کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ  پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی ’’مس مارول‘‘ ٹی وی سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری کرنے جا رہی ہیں۔

’’دام‘‘، ’’میرا یقین‘‘ جیسے مقبول ڈراموں اور ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ بْچہ بھی ہالی ووڈ میں اداکاری کریں گی۔

مزید پڑھیں:  نمرہ بچہ کی ’مس مارول‘ٹی وی سیریز کیساتھ ہالی ووڈ میں انٹری

Related Posts