کراچی: سینئر صحافی نادیہ مرزا نے میڈیا پر قدغن کے حوالے سے پی ڈی ایم قیادت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اب کیا جان لیں گے ۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ آج میڈیا آزاد نہیں یا دباؤ میں ہے؟ آج ہر دوسرا صحافی،تجزیہ نگار الیکٹرونک و سوشل میڈیا پر نا صرف حکومت و اداروں پر بلکہ شخصیات کا نام لے لے کر کھل کر تنقید کر رہا ہے، مولانا آئی ایس پی آر کا نام لیکر پروپیگنڈا کرتے ہیں جولائیو دکھایا جاتا ہے، اب کیا جان لینگے؟۔
واضح رہے کہ لاہور میں جلسے کے بعد گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اداروں کی طرف سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آئی ایس پی آر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے کی کوریج روکنے کیلئے ٹی وی چینلز پر دباؤ ڈال رہا ہے اور یہ پریس کانفرنس براہ راست نشر کی جاتی رہی۔
پی ڈی ایم کے جلسوں کے دوران قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف گزشتہ کئی جلسوں میں فوجی قیادت اور کئی افسران کے نام لیکر تنقید کررہے ہیں اور سنگین الزامات بھی لگارہے ہیں جو لاہور دکھایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کی میڈیا کو دھمکیاں آزادئ اظہار کے دعووں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔شبلی فراز
سینئر صحافی نادیہ مرزا نے پی ڈی ایم کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے اور میڈیا کی آزادی کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔
کون کہتا ہے کہ آج میڈیا آزاد نہیں یا دباو میں ہے؟ آج ہر دوسرا صحافی/تجزیہ نگار الیکٹرونک و سوشل میڈیا پر نا صرف حکومت و اداروں پر بلکہ شخصیات کا نام لے لے کر کھل کر تنقید کر رہا ہے۔ مولانا آئی ایس پی آر کا نام لیکر پروپگینڈا کرتے ہیں لائیو دکھایا جاتا ہے۔
اب کیا جان لینگے؟— نادیہ مرزا (@nadia_a_mirza) December 14, 2020