اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا۔
پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ علیحدہ بات ہے کہ اچکزئی جیسے لوگ ڈھٹائی کی وجہ سے چلو بھر پانی میں نہ ڈوبتے۔ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت آپ مر گیا ہے۔
وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمہوریت کے اہم ترین اصول کے طور پر حزبِ اختلاف سے گفت و شنید پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہئے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے۔
اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئ جیسے کئ بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائ کی وجہ سے نہ ڈوبتے، کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے،حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہئے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 14, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا کیسز کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسے جلوس ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے 3 روز قبل کہا کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہئے،مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے اور جو حکومت اوراپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں۔
مزید پڑھیں: عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چا ہیے، فواد چوہدری