وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران ملکی سیاست اور پی ڈی ایم مخالف حکمتِ عملی پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خآن حکومتی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، گزشتہ روز پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوگی۔

حکومتی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کیلئے آئندہ کے لائحۂ عمل پر گفتگو ہوگی۔ چند وزراء اجلاس میں شرکت کیلئے ویڈیو لنک کا سہارا لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن پرایک بار پھر واضح کیا  کہ کرسی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دونگا مگر این آر او نہیں دوں گا۔ چوری کا پیسہ بچانے کیلئے پہلے دن سے بلیک میل کررہے ہیں ،اپوزیشن کو جلسے سے نہیں روکیں گے ، جس جس نے سہولت فراہم ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کئی صحافی سزایافتہ نوازشریف کے لیے آزادئ اظہار کا حق مانگ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے 9 روز قبل کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ، اگر ارکان پارلیمنٹ تیاری کرکے آئیں، اتفاق رائے پیدا کریں ،کورونا پر پالیسی پر ڈبیٹ کریں، خارجہ پالیسی پر بات کریں، ہماری حکومت کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ دنیا میں ہم سب سے کم ٹیکس دینے والا ملک ہیں، بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان پیچھے رہ گئے ہیں، کراچی پیکیج پر سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسی چھوڑ دونگا، این آر اونہیں دونگا، وزیراعظم عمران خان

Related Posts