دو ہفتوں کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کی 52 املاک مسمار کر دیں،اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے زیادہ اموات کا سبب آلودگی بن رہی ہے، اقوام متحدہ
کورونا سے زیادہ اموات کا سبب آلودگی بن رہی ہے، اقوام متحدہ

لندن:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے 52 مکانات اور دیگر املاک مسمار کی گئی ہیں۔

یہ تمام املاک غرب اردن اور القدس میں واقع ہیں۔فلسطینی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق رابطہ مرکزاوچاکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکام نے دو ہفتوں کے دوران القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی 52 املاک مسمار کی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کی 52 املاک کو مسمار یا غصب کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ املاک کی مسماری کے نتیجے میں 67 فلسطینی براہ راست بے گھر ہوئے جب کہ 860 فلسطینی بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے۔

یہ مسماریاں 24 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکانات مسماری کی کارروائیوں کے دوران غرب اردن میں 49 اور القدس میں تین مکانات شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے جاری بیانات اور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی کارروائیاں تیز کردی ہیں جب کہ دوسری طرف فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر کی اجازت دینے پرپابندی عاید کر رکھی ہے۔

Related Posts