پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے ملک و قوم کو لوٹا ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت شہروں اور ٹاؤن پر قبضہ کررہی ہے،حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت شہروں اور ٹاؤن پر قبضہ کررہی ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی والے جلدی کریں استعفے دیں،سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے کافی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پاس پوری اکثریت ہے،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے ملک و قوم کو لوٹا ہے، سندھ کوپیپلزپارٹی نے کرپشن کر کے تباہ کیا ہے، ن لیگ نے پنجاب میں کرپشن کر کے پنجاب کو تباہ کیا،مولانا کی پارٹی نے بھی کے پی کے میں اکرم درانی کے دور میں میں بھی کرپشن کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاپا ڈیڈی مولانا بچاؤ موونٹ کے چور جمع ہورہے ہیں،مولانا صاحب کی کرپشن کیسز سامنے آگئے ہیں اب پتا چلا کہ مولانا خود کوبھی بچانے کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوانصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، پی ٹی آئی رہنما جان شیر جونیجوو دیگر بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا آپ سیاستدان ہیں یا ڈیل کرنے والے ہیں آپ نے کہا تھا کہ آپ کو دھرنا ختم کرنے کا کہا گیا مولانا صاحب آپ میں اگر ہمت ہے تو بتائیں کس نے آپ کو کہا دھرنا ختم کرنے کا کہا تھا۔

11 جماعتوں نے ملکر پورے پاکستان سے عوام کو بلوایا ہے۔ پھر بھی عوام ان کے ساتھ نہیں ہوئی۔غیر قانونی جلسہ ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ جلسے کر رہے ہیں۔شہباز شریف نیب جاتے ہوئے کرونا کا رونا روتے ہیں۔

ہر پاکستانی شہری کی جان کی زمہ داری آئین پاکستان دیتا ہے۔ ملتان جلسے کے بعد 66 فیصد اسپتالیں کرونا کے مریضوں سے بھر چکی ہیں۔ آج لاہور میں بھی یہ لوگ کرونا پیلاؤ کا باعث بنے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کرونا دھونا بلیٹن لگاتے تھے آج 21 فیصد کرونا کراچی میں بڑھ رہا ہے آج وزیر اعلیٰ سندھ کہاں کیوں نہیں نظر آرہے۔استفعے جمع ہوگئے کہا جارہا ہے لیکن دیئے نہیں جارہے ہم نے اپنے امیدواروں کو کہہ دیا ہے تیاری کر لو۔

ایک طرف پ پ والے کہہ رہے ہیں استعفے دیئے ہیں دوسری طرف الیکشن کمیشن کو خط لکھا جارہا تاج حیدر خط لکھ کر کہتے ہیں سندھ میں ضمنی انتخابات کرائے جائے۔ پی ایس 88 کراچی میں ہے جہاں 21 فیصد کرونا ہے عمرکوٹ میں جادم منگریو کرونا سے شہید ہوئے سانگھڑ میں جام مدد علی بھی کرونا کی وجہ سے شہید ہوگئے خط میں ان علاقوں میں الیکشن کرانے کے لئے لکھا جارہا ہے کہ کرونا نہیں ہے۔

عذرا پیچوہو کہہ رہی ہیں حالات خراب ہیں اب کون جھوٹا ہے کون سچا ہے۔ پوری ڈرامے باز پارٹی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔الیکشن دوبارہ کرائیں عوام ان کو باہر اٹھا کر پھینک دے گی اگر پ پ میں غیرت ہے تو استعفے دیکر دیکھیں۔کراچی میں دودھ کی رکھوالی پر بلی کو بٹھایا گیا ہے۔

11سو ارب کے پروجیکٹ کراچی کے لئے رکھے گئے ہیں۔سارے فیصلے اپیکس کمیٹی سے طے کے بعد کئے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر کراچی پر جو لگایا جائے گا وہ مشاورت سے طے ہوگا لیکن ہمارا اپیکس کمیٹی ممبران سے رابطہ ہوا ہے کسی سے مشاورت نہیں کی گئی لئیق احمد کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا ہے لئیق سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے وہی شخص جو فوڈ محکمے اربوں کی کرپشن کا ذمہ دار ہو۔

Related Posts