کھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کی بلندی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بارے میں عوامی جمہوریہ چین اور نیپال نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ماؤنٹ ایوریسٹ گزشتہ دور میں کی گئی پیمائش کے مقابلے میں زیادہ بلند ہوچکی ہے جس کی بلندی 8 ہزار 848 اعشاریہ 86 میٹر ہے۔
ماؤنٹ ایوریسٹ ایک جانب سے چین، دوسری جانب سے نیپال اور عالمی سطح پر دونوں کی مشترکہ ملکیت مانی جاتی ہے جس کی بلندی 15 سال قبل 8 اعشاریہ 844 اعشاریہ 43 میٹر بتائی گئی تھی۔
حالیہ دنوں میں ماؤنٹ ایوریسٹ کی پیمائش کیلئے چار الگ الگ سٹیلائٹ نظاموں کو استعمال کیا گیا اور محتاط نظرِ ثانی سے پتہ چلا کہ ماؤنٹ ایوریسٹ کی بلندی میں گزشتہ پیمائش کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 43 میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
چینی صدر چی جن پنگ اور ان کے نیپالی ہم منصب بدیا دیوی بھنڈاری نے گزشتہ روز ماؤنٹ ایوریسٹ کی نئی بلندی کا اعلان کرتے ہوئے لیٹرز کا تبادلہ کیا اور ماؤنٹ ایوریسٹ کو چین نیپال دوستی کی روایتی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کونئی بلندیوں پرلےکر جارہے ہیں،خسروبختیار