واہ کینٹ میں ناراض بیوی کو زبردستی لے جانے سے روکنے پر چچا کو قتل کرنے والے ملزم کے ساتھ ساتھ پولیس نے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے سے روکنے پر بیوی کے چچا کو قتل کرنے والے ملزم کے ساتھی کوگرفتار کر لیا۔رحمت رحمان کی بیوی اس سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی، جسے وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ زبردستی اپنے ساتھ لے کر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس دوران لڑکی کے چچا محمد علی نے روکنے کی کوشش کی، تو رحمت رحمن نے پستول سے فائرنگ کر کے محمد علی کو قتل کر دیا۔ مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی شاہد کی مدعیت میں رحمت رحمٰن اور اس کے نامعلوم دوست کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کے ذریعے قتل کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو ساتھی سعد حسین کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ مقدمے کے مرکزی ملزم رحمت رحمان کو 3 دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار