فرانسیسی کمپنی گوچی نے کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کیلئے عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کو 5 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی گروپ کیرنگ کی ملکیت میں کام کرنے والی لگژری برانڈ گوچی نے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کو دنیا بھر میں کورونا ویکسین فراہمی کیلئے 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان گزشتہ روز کیا۔
مذکورہ فرانسیسی کمپنی کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کے ساتھ ساتھ ہم یونیسیف کو دی جانے والی 1 لاکھ ڈالر تک امداد کے مساوی رقم بھی فراہم کریں گے اور عوام کو بھی کورونا ویکسین کیلئے مدد کی دعوت دیں گے۔
یونیسیف کا ادارہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جی اے وی آئی گروپ کے تحت چلنے والے پروگرام کوویکس کیلئے فنڈز اکٹھے کر رہا ہے تاکہ امیر ممالک اور فلاحی ادارے ویکسین خرید کر غریب ممالک کو مہیا کرسکیں۔
اب تک کوویکس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 ارب ڈالرز جمع کر لیے گئے ہیں۔ فرانسیسی کمپنی کی امداد کورونا کی ٹیسٹ کٹس اور ویکسین کیلئے ذرائع آمدورفت کا انتظام کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری نہیں ہونی چاہئے، منیر اکرم