ہمسایہ ملک چین نے امریکا کے 50سال بعد چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمسایہ ملک چین نے امریکا کے 50سال بعد چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا
ہمسایہ ملک چین نے امریکا کے 50سال بعد چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا

پاکستان کے ہمسایہ اور عظیم دوست ملک چین نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے 50 سال بعد چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے جسے سائنس کی تاریخ میں اہم کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی این ایس اے (چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن)  نے گزشتہ روز تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے اپنا جھنڈا بالآخر چاند کی سطح پر نصب کردیا ہے جس کی تصاویر روبوٹک گاڑی چینگ 5 سے لی گئیں۔

جمعرات کے روز چین کی خلائی گاڑی چینگ 5 اپنے کیمرے سے چین کے سرخ اور 5 ستاروں والے جھنڈے کی تصاویر اور چاند سے پتھروں سے نمونے زمین پر لے جانے کیلئے حاصل کرنے کے بعد روانہ ہوگئی۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ چین نے اپنا کوئی مشن چاند پر بھیجا ہو بلکہ قبل ازیں 2 بار چین نے چاند پر اپنے خلائی مشنز روانہ کیے تھے تاہم دونوں مشنز کے دوران چین کا جھنڈا چاند پر نصب نہ کیا جاسکا۔

پہلی بار چاند پر اپنا جھنڈا امریکا نے سن 1969ء میں نصب کیا تھا جسے اپولو 11 مشن کے ذریعے لگایا گیا۔ امریکا نے 1972ء تک اپنے 5 جھنڈے چاند پر لگائے تھے تاہم امریکا کے بعد یہ اعزاز کسی اور قوم کو حاصل نہیں ہوسکا۔ چین نے یہ خلاء رواں ماہ پر کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی خلائی طاقت بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس حوالے سے اس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن وہاں سے پتھروں کے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچے گا۔

چین اپنی فوج کی قیادت میں اسپیس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور 2022ء تک ایسا خلائی اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے، جہاں پر خلابازوں کا قیام بھی ممکن ہو گا۔ اسی طرح چینی خلاباز چاند پر بھی قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کی بڑھتی ہوئی خلائی طاقت، چاند سے پتھر لائے جائیں گے

Related Posts