نوعمر سائنسدان گیتا انجلی راؤ ٹائم میگزین کی پہلی ‘کڈ آف دی ایئر’ قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوعمر سائنسدان گیتا انجلی راؤ ٹائم میگزین کی پہلی 'کڈ آف دی ایئر' قرار
نوعمر سائنسدان گیتا انجلی راؤ ٹائم میگزین کی پہلی 'کڈ آف دی ایئر' قرار

نیو یارک: مشہور و معروف امریکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کی طرح ‘کڈ آف دی ایئر’ کا اعزاز اور ایوارڈ متعارف کراتے ہوئے نو عمر امریکی سائنسدان 15 سالہ گیتا نجلی راؤ کو پہلی ‘کڈ آف دی ایئر’ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں آہستہ آہستہ مزید بہتری لاکر اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا، اس میں مزید بہتری کے لئے بھی کام کیا جارہا ہے۔

’ٹائم میگزین‘ ہر سال کے آخر میں ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعلان کرتا ہے اور میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بھی سمجھا جاتا ہے۔اس میگزین کا سرورق حاصل کرنا ہر کسی کو میسر نہیں ہوتا۔

’ٹائم میگزین‘ نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز و ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پہلے ایوارڈ کے لیے امریکی نو عمر طالبہ گیتا نجلی راؤ کو منتخب کرلیا۔

دوسری جانب بھارتی سائنسدان گیتا نجلی راؤ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل معروف اقتصادی جریدے فوربز کی انڈر 30 فہرست میں شامل ہونے سمیت ٹائم میگزین کی ہی نوجوان مؤجدوں کی فہرست میں بھی شامل ہوچکی ہیں۔جو یقینا ان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف چیلنجز جیتنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

بھارتی سائنسدان گیتا نجلی راؤ کو پینے کے پانی میں مضر صحت وائرسز کی موجودگی کا پتا لگانے کا سادہ آلہ تیار کرنے سمیت آن لائن ہراساں کیے جانے والے اور استحصال کا نشانہ بنائے جانے والے واقعات کا پتا لگانے کی ایپ تیار کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

Related Posts