کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے کے فور منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر
چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور پر کام تیز کیا جائے اور جلد سے جلد منصوبے کو مکمل کیا جائے۔

اسد عمر نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ کے فورپر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ہارون ، چیئرمین واپڈا ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، حکومت سندھ ، وزارت آبی وسائل ، اور سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے لہٰذا اس منصوبے کو تیز ی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں شامل تمام ایجنسیاں اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

واپڈا کے چیئرمین نے منصوبے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں اس کی ساخت ،مالی پیشرفت ، منصوبے سے وابستہ امور اور نئے انتظامات کے تحت منصوبے پر عمل درآمد کے لئے درکار فیصلے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:فراہمی آب کا عظیم الشان کے فور منصوبہ آخر کب مکمل ہوگا؟؟؟

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمل درآمدی ایجنسی کی تبدیلی کی سمری قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو ارسال کی جائے گی تاکہ واپڈا باضابطہ طور پر اس منصوبے کو سنبھال سکے۔

اجلاس میں واپڈا کو تکنیکی معاملات پر نظرثانی کرنے اور حتمی فیصلے کے لئے آگے بڑھنے کے لئے جلد سے جلد کسی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

Related Posts