ایف بی آر کے ایس آر او1240کے تحت شیڈول جلد جاری کیا جائے،مرزا ندیم بیگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCDMA seeks extension in tax-filing deadline

کراچی: پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے)کے چیئرمین مرزا ندیم بیگ نے ایف بی آر کی جانب سے کیمیکلزوڈائز کے خام مال کوپارٹ 2(خام مال) میں ڈالنے سے متعلق ایس آر او جاری کیے جانے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مرزا ندم بیگ نے مطالبہ کیاکہ محکمہ کسٹم سے جلد از جلد شیڈول کااجراء کیا جائے تاکہ کمرشل امپورٹرز کو سیکشن 81 تحت جمع کروائے گئے پے آرڈرز ریفنڈز ہوسکیں۔

چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایس آر او1240(I)2020 جاری کیا تھا جس کے تحت کمرشل امپورٹرز کے لیے 5.5فیصد انکم ٹیکس کی بجائے انکم ٹیکس کی سابقہ 2 فیصد شرح بحال کردی گئی تھی۔

تاہم ایس آر او پرعمل درآمد نہ ہونے اور ریفنڈ شیڈول اب تک جاری نہ ہونے سے کمرشل امپورٹرز کا سرمایہ پے آرڈرز کی شکل میں پھنس کر رہ گیا ہے اور انہیں شدید مالی مشکلات کا سامناہے۔

انہوں نے بتایا اناملیزکمیٹی نے کمرشل امپورٹرز کو سیکشن81کے تحت 3.5فیصد کا پے آرڈر جمع کروانے کی ہدایت کی تھی اور یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ جب فیصلہ آئے گا تو پے آرڈرز واپس کردیے جائیں گے۔

مرزا ندیم بیگ نے کہاکہ شیڈول جاری نہ ہونے سے کمرشل امپورٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ یہ نہیں بتایا جارہا کہ پے آرڈر کیسے ریفنڈز ہونگے؟ انہوں نے کسٹم حکام سے درخواست کی کہ ایس آر او1240(I)2020 کے تحت شیڈول جاری کیا جائے تاکہ کمرشل امپورٹرز کو سیکشن81کے تحت جمع کروائے گئے فیصد کے پے آرڈرز ریفنڈز مل سکیں اور کمرشل امپورٹرز مالی بحران سے نکل سکیں۔

Related Posts