راولپنڈی پولیس کی کارروائی، نجی ہوٹل ملازم کا قاتل زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل ملازم گل زر سیّد کے مبینہ قاتل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتی امرال کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کامل سیّد کو گرفتار کر لیا۔ مقتول گل زر سیّد راولپنڈی ریلوے ورکشاپ روڈ پر واقع نجی ہوٹل کا ملازم تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کامل سیّد نے اپنے ساتھی رزاق شاہ کی مدد سے گزشتہ روز گل زر سیّد پر فائرنگ کرکے اس کی جان لے لی، ملزم کامل سیّد کو موقعے پر موجود شہریوں نے زدوکوب کرکے زخمی کردیا تھا۔

زخمی ملزم کامل سیّد اسلحے کے زور پر خود کو چھڑا کر موقعے سے فرار ہوگیا تھا جسے آج گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واردات میں ملوث اور مقدمے میں نامزد ملزم رزاق شاہ تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم رزاق شاہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا جس ککیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں نجی ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد 1 ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے اٹک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں نجی ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گزشتہ روز  فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں:  نجی ہوٹل پر فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، ملزم اسلحے سمیت گرفتار

Related Posts