کورونا نے تعلیمی ادارے بند کرائے، طلباء چھٹیاں نہ سمجھیں، گھر پر پڑھیں۔شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا نے تعلیمی ادارے بند کرائے، طلباء چھٹیاں نہ سمجھیں، گھر پر پڑھیں۔شفقت محمود
کورونا نے تعلیمی ادارے بند کرائے، طلباء چھٹیاں نہ سمجھیں، گھر پر پڑھیں۔شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے تعلیمی ادارے بند کرادئیے، طلباء چھٹیاں سمجھ کر فارغ نہ رہیں بلکہ انہیں گھر پر تعلیم جاری رکھنی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں بہت تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے اور ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں تمام طلباء سے درخواست کرتا ہوں کہ جو وقت انہیں ملا ہے اسے چھٹی نہ سمجھیں بلکہ اپنے گھروں پر پڑھیں، کورس کی دہرائی کریں، ہوم ورک کریں اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے، تعلیم جاری رکھیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسکولوں میں  بچوں میں وباء پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاکستان بھر میں تمام تعلیمی ادارے 10 جنوری 2021 تک بند کردیئے گئے۔

تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت 23 نومبر کو بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خدشات، 26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند

Related Posts