افغانستان،فوجی اڈے پر راکٹ حملہ،بریگیڈیئر ہلاک، 10 اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان،فوجی اڈے پر راکٹ حملہ،بریگیڈیئر ہلاک، 10 اہلکار زخمی
افغانستان،فوجی اڈے پر راکٹ حملہ،بریگیڈیئر ہلاک، 10 اہلکار زخمی

کابل:افغانستان کے صوبے بدغیث کے فوجی اڈے پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے بدغیث کے علاقے بالامرغا میں واقع فوجی کیمپ پر جنگجوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کردیا،حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے اور جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا۔

راکٹ لانچر حملے میں افغان فوج کی انفینٹری بریگیڈ سوم کے چیف عبدالناصر نورستانی ہلاک اور 10 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز غزنی میں افغان فوجی بیس پر خود کش حملے میں 31 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت کمانڈوز کی تھی،دوسرے خود کش حملے میں زابل کے صوبائی کونسل کے چیف بال بال بچ گئے تاہم قافلے میں شامل 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts