پی ڈی ایم کا ملتان میں پاور شو، آصفہ، مریم اور مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا ملتان میں پاور شو، آصفہ، مریم اور مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے
پی ڈی ایم کا ملتان میں پاور شو، آصفہ، مریم اور مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے

ملتان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ملتان میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ کی جانب بڑھنا شروع کردیا۔

شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ میٹرو بس بھی بند ہے۔صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ، ایم این اے شگفتہ جمانی بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ آصفہ بھٹو زرداری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں۔ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی۔

دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے ملتان پہنچ چکی ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ہے، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، حکومت سے کوئی بعید نہیں کی جاسکتی، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ادھر انتظامیہ نے کمر کس لی ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن روکنے کیلئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، ایم این اے عائشہ رجب اور رہنما این اے 109 مزمل سرور ڈوگر کے گھر پر بھی ریڈ کیا گیا۔ سٹی صدر شیخ اعجاز کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

Related Posts