پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، آصفہ بھٹو زرداری سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کا 53واں یومِ تاسیس، آصفہ بھٹو زرداری سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار
پیپلز پارٹی کا 53واں یومِ تاسیس، آصفہ بھٹو زرداری سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار

ملتان:پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر 1967 کو معرضِ وجود میں آئی تھی جس کے قیام کو آج 53 برس مکمل ہونے پر یومِ تاسیس منایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم پاکستان اور چیئرمین پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی پکار پر آج لبیک کہتے ہوئے سیاسی اننگز شروع کرنے والی ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج ملتان میں ہوگا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکیں گے، بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو زرداری کو اپنی نمائندگی کا اختیار دے دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری شرکائے جلسہ سے خطاب کریں گی، بلاول بھٹو زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیپلز پارٹی کارکنان اور پی ڈی ایم قیادت سے مخاطب ہوں گے جبکہ ن لیگ کی نائب صدر بھی پی ڈی ایم جلسے کیلئے تیار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج لاہور سے ملتان روانہ ہو کر جلسہ گاہ پہنچیں گی اوراپنی تقریر سے پی ڈی ایم کارکنان کا لہو گرمائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملتان میں حزبِ اختلاف (اپوزیشن) اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسے کا اعلان کردیا۔

جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام تر راستے ملتان کی شہری انتظامیہ نے بند کر رکھے ہیں، راستوں پر ٹرک اور ٹرالیاں کھڑی کردی گئیں، 1000 پولیس اہلکار ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر تعینات کر دئیے گئے۔

مزید پڑھیں: حکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسے کا اعلان

Related Posts