محسن فخری زادے کا قتل، اقوام متحدہ کی تہران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے زیادہ اموات کا سبب آلودگی بن رہی ہے، اقوام متحدہ
کورونا سے زیادہ اموات کا سبب آلودگی بن رہی ہے، اقوام متحدہ

تہران /نیویارک:ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے۔یاد رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو گذشتہ دنوں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

مذکورہ سائنسدان کے قتل کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری دنوں میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان ایک نیا محاذ کھڑا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکا نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل سے ایک روز قبل ہی خلیج فارس میں بحری بیڑہ تعینات کر دیا۔محسن فخری زادہ ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے سینئر ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایران جلد بازی کے بجائے اس قتل کا بدلہ صحیح وقت پر لیگا۔حسن روحانی کے مطابق ایران کے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کیلوگ اور اہلکار مجرمانہ اقدام کا جواب دینا جانتے ہیں۔

Related Posts