کرائسٹ چرچ:ماضی کے عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا، یونس خان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں۔
شان مسعود نے اس حوالے سے کہا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہے ہیں۔
فواد عالم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 29 نومبر سال 1977ء میں مردان میں پیدا ہونے والے عظیم بلے باز یونس خان نے اپنی سالگرہ منائی۔