کراچی، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران
کراچی، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہری حیران

کراچی میں رواں برس بارش کے بعد سردی نے بھی ریکارڈ توڑنا شروع کردیا، نومبر کے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس پر شہری حیران نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخت سردی کے باعث بالخصوص صبح اور شام کے وقت شہری گرم کپڑوں کے بغیر گھروں سے نہیں نکل سکتے جبکہ سردی سے بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو کھانسی اور نزلہ زکام ہونے لگا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 10 س میں سب سے زیادہ ہے۔ 3 سال قبل کم سے کم درجۂ حرارت کراچی میں 11 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

آج سے 10 سال قبل محکمۂ موسمیات کے مطابق نومبر کے دوران سن 2010ء میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کم سے کم درجۂ حرارت تھا جبکہ نومبر کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت 7 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ سن 1986ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرِ قائد میں دو روز تک ہلکی پھلکی بارش ہوئی، سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کا راج رہا جس کے دوران شہری جرسیاں، جیکٹس اور سویٹڑز پہننے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی میں بارش ہوئی اور جمعرات کی صبح بھی ہلکی پھلکی بوندا باندی صبح سویرے کے اوقات میں جاری رہی جو سورج نکلنے سے قبل ختم ہو گئی تاہم اس سے سردی کی شدت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، یخ بستہ ہواؤں کا راج، جیکٹس اور سویٹرز نکل آئے

Related Posts