راولپنڈی پولیس کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، 4ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، 4ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، 4ملزمان گرفتار

راولپنڈی:تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں قتل کے مقدمہ کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے کیے گئے چھاپے کے دوران پولیس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 04ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتاراشتہاری مجرم ناصر خان کی نشاندہی پراشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تھا۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے تھانہ نصیر آباد، تھانہ ویسٹریج، تھانہ ائیرپورٹ اور ایلیٹ پولیس فورس نے ائیرپورٹ کے علاقہ میں ایس پی پوٹھوہار اور اے ایس پی کینٹ کی زیرنگرانی مشترکہ ریڈ کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی گھر میں موجود ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جوفائرنگ سے زخمی ہوکر گرپڑا جسے بعد میں گرفتارکرلیاگیا ہے۔

زخمی ملزم کی شناخت محمد آکاش کے نام سے ہوئی،جس سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے فائرنگ کے باوجود تین ملزمان خاور محمود، سرور مسعوداورسید دانش کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 02عدد کلاشنکوف ایک پسٹل اورگولیاں برآمد کرلیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

Related Posts