کراچی : بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج میرے لئے ایک حساس اور جذباتی دن ہے،والدہ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے، میری والدہ اور ہماری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے آج اپنی نسبت طے ہونے کی تقریب کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ آج میرے لئے ایک حساس اور جذباتی دن ہے، میں تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہوں۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں بالخصوص پی پی فیملی کی محبتوں اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ میری پی پی پی فیملی میری ان خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ابھی یہ ایک ابتداء ہے، کورونا کے بعد ہم یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے، میری والدہ اور ہماری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے طے ہوئی ہے اور منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں ہوگی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے منگنی میں شرکت آنے والے معزز مہمانوں کو ای میل کے ذریعے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا کی تصویر منظرِ عام پر آگئی
تقریب کی منگنی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو اپنے کورونا وائرس منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی تقریب سے قبل بھیجنا ضروری ہے۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning – will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers????????
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020