مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں،چاہے بڑا ہو یا چھوٹا، کیٹ ہڈسن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں،چاہے بڑا ہو یا چھوٹا، کیٹ ہڈسن
مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں،چاہے بڑا ہو یا چھوٹا، کیٹ ہڈسن

نیویارک:امریکی اداکارہ کیٹ ہڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک سخت ماں ہیں اور انہیں کسی قسم کا بھی جھوٹ پسند نہیں۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کیٹ ہڈسن نے اپنے گھر میں بنائے گئے قوانین کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماں بننے کے بعد ان کے رویئے میں جو تبدیلی آئی اس سے انکے اہل خانہ حیران ہوئے۔

وہ کچھ چیزوں پر اپنے بچوں سے بالکل بھی بات چیت یا مذاکرات نہیں کرتیں۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے گھر میں کسی چیز کا معیار طے کرتے ہیں تو پھر آپ مذاکرات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نہیں کہہ دوں تو اس کا مطلب نا ہی ہوتا ہے۔میں اپنے بچوں کی غلطیوں پر برا نہیں مانتی اور انہیں بہت گنجائش دیتی ہوں، تاہم مجھے جھوٹ بالکل بھی برداشت نہیں چاہے بڑا ہو یا چھوٹا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں لوگوں سے متعلق بہت فیصلے کئے جا رہے ہیں، ہمیں بھی کھلا ذہن ہونے کی ضرورت ہے، ہم جو کر رہے ہیں اس پر خوش ہونا چاہیے اور دوسرے لوگ جس طرح جینا چاہتے ہیں انہیں اسی طرح رہنے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 میں میشا شفیع بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

Related Posts