پاکستان میڈیکل کمیشن نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا سے متاثرہ طلباء کا ایم ڈی کیٹ کا خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ طلباء کیلئے ایم ڈی کیٹ کا خصوصی امتحان لیا جائے گا، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے خصوصی امتحانات کے انعقاد کی منظوری دے دی۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبر کے درمیان کورونا سے متاثرہ طلباء کا امتحان 13 دسمبر کو لیا جائے گا۔
ترجمان پی ایم سی کا کہنا ہےکہ کورونا سے متاثرہ طلباء اپنی رپورٹس پاکستان میڈیکل کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔ خصوصی امتحان کا ڈھانچہ 29 نومبر کو لیے گئے ایم ڈی کیٹ امتحان جیسا ہی ہوگا۔ خصوصی امتحان میں حصہ لینے والے طلباء پہلے سے جاری کردہ رول نمبر استعمال کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ کے شہر جامشورو میں طبی تعلیم متاثر ہونے لگی، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں 12 روز قبل 200 سے زائد عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔
مزید پڑھیں: طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت یونیورسٹی بند