ماضی کی حکومتوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھا،حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی حکومتوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھا،حنید لاکھانی
ماضی کی حکومتوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھا،حنید لاکھانی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے خلاف قوانین کی اصولی منظوری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے زیادتی کے بڑہتے ہوئے واقعات میں کمی آئے گی۔

انسداد جنسی زیادتی بل کے تحت جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزائیں ملیں گی،وزیراعظم عمران خان نے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑہتے ہوئے جرائم کا سخت نوٹس لیا ہے جو اس بات ثبوت ہے کہ وفاقی حکومت اسلامی ریاست جیسی ریاست کی جانب بڑھ رہی ہے جس میں خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جا ئے گا۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے عالمی دن کے حوالے سے اس قانون کی منظوری دینے کا مقصد وفاقی حکومت کا خواتین پر ہونے والے تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کو روکنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ایک مہذب معاشرے کا قیام چاہتی ہے جہاں ہر شخص کو آزادی اور سب کے لیئے یکساں قانون ہے، وفاقی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، یکساں قانون کے نفاذ کے لیئے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔

ماضی کی حکومتوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھا، اس وقت غریب کے لیئے الگ قانون ہے اور امیر کے لیئے الگ جبکہ کوئی بھی با اثر انسان کسی بھی غریب کے ساتھ زیادتی کرتا ہے تو اس کی شنوائی نہیں ہوتی۔

کسی بھی غریب کی بہن بیٹی کی عزت لٹ جائے لیکن اس کی کوئی سننے والا نہیں ہوتااور قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کیوجہ سے جرائم پیشہ لوگ کھلے عام دنداتے پھرتے ہیں، قانون پر سخت عمل درآمد سے ہی جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی اور قانون نہیں بنایا جائے گا تب تک معاشرے میں ہونے والے جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے، بہت جلد پاکستان میں ایک ایسے قانون نافذ ہوگا جو مکمل طور پر اسلامی قوانین پر مبنی ہوگا جس سے معاشرے میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔

Related Posts