پاک فوج تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corps Commander Conference expresses concern over Indian state sponsored terrorism in Pakistan

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے جیو اسٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا اور لائن آف کنٹرول اور داخلی سلامتی و سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فورم نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا ایک جامع جائزہ بھی لیا۔

اس اجلاس میں بھارتی ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے ناقابل تردیدشواہد سامنے آنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

فورم نے زور دیا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے ، دہشت گردی کی تنظیموں کی مالی اعانت میں ملوث ہونے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے خاص طور پر آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشت گردتنظیموں کو تربیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں حالیہ اضافے پر غور کرتے ہوئے فورم نے آبادی کو بچانے کے لئے تمام اقدامات زیر غور لانے کا عزم کیا۔ فورم نے کورونا کی صورتحال اور دوسری لہر کے بعد وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ قومی کوششوں کی حمایت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کی شہادت کو 5 سال مکمل

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں اور قوم کے تعاون سے تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیلنجوں کو پاکستانی عوام کے استحکام اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کریں۔

Related Posts