بلوچستان میں تاریخ رقم، پہلی بار اے ایس پی کے منصب پر خاتون افسر فائز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں تاریخ رقم، پہلی بار اے ایس پی کے منصب پر خاتون افسر فائز
بلوچستان میں تاریخ رقم، پہلی بار اے ایس پی کے منصب پر خاتون افسر فائز

صوبہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار اے ایس پی کے منصب کیلئے خاتون افسر کو تعینات کیا گیا جو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوئٹہ بنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پری گل ترین نامی خاتون پولیس کے محکمے میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) کے عہدے پر وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں گی جبکہ اِس سے قبل یہ عہدہ کبھی کسی خاتون کو نہیں دیا گیا۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نئی تاریخ لکھی گئی ہے، پشین سے تعلق رکھنے والی پری گل ترین مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) پاس کرکے پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

پری گل ترین کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس کی وردی اپنی طرف راغب کرتی تھی میرے خاندان میں ایسا کوئی فرد نہیں جو مجھ سے پہلے پولیس میں آیا ہو۔ میں اپنے خاندان کی بھی واحد فرد ہوں جس نے پولیس کا انتخاب کیا۔ 

پی ایس پی (پولیس سروس آف پاکستان) میں شامل ہونے والی بلوچستان کی پہلی خاتون پری گل ترین پولیس کے شعبے میں اہم خدمات سرانجام دے کر عوام کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔

اپنے بعد ایک اور لڑکی کے بارے میں بتاتے ہوئے پری گل ترین نے کہا کہ بلوچستان سے میرے بعد کائنات نامی لڑکی نے پولیس کا رخ کیا ہے تاہم ہم دونوں سے پہلے بلوچستان میں خواتین کا پولیس کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پولیس میں لڑکیوں کیلئے سیٹس مختص ہیں لیکن لڑکیاں ہی پولیس کا رخ نہیں کرتیں۔ میری آمد کے بعد اب لگتا ہے کہ لڑکیاں پولیس میں بہت خوشی سے آنا چاہتی ہیں۔ لڑکیاں پولیس کی وردی سے بہت انسپائر ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بلوچستان کیلئے 600ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

Related Posts