کام پیپلز پارٹی نے کیا، پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کراچی کو 250بسوں کا تحفہ جلد دے گی، مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت کراچی کو 250بسوں کا تحفہ جلد دے گی، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کام صرف پیپلز پارٹی نے کیا جبکہ پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان، مشیرِ قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزشتہ روز اولڈ حاجی کیمپ میں پلگرام روڈ، اقبال ہوتی روڈ، ایم بی دلال روڈ کے افتتاح کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئےساورینٹ گارنٹی نہیں دی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کو وفاق سے 8ارب روپے کم ملے ہیں۔رواں سال میں وفاقی حکومت نے این ایف سی کی مد میں کٹوتی کی۔اگر ایف بی آر نے ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے تو صوبوں کو فنڈز کیوں نہیں مل رہے؟ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے نو تعمیر شدہ روڈ کے اطراف پودے بھی لگائے۔

ڈی سی ساؤتھ، ایم سی ساؤتھ، اور پیپلزپارٹی کے عہدیدران بھی افتتاحی  تقریب میں موجود تھے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے رقم مختص کی۔اولڈ سٹی ایریا کی ایک طرف سول اسپتال ہے۔ اس سے تمام لوگ استفادہ کرسکیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں ہماری حکومت خرچ کررہی ہے۔ کام صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اگرایف بی آر نے ریکارڈ ریکوری کی ہے تو این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ دیں۔ یہ شہر کبھی عوامی نمائندوں کو دیا ہی نہیں گیا جسکی وجہ سے اسکے مسائل میں اضافہ ہوا۔

 ایک سوال پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کس کے دور میں بند ہوا ؟ کے سی آر کو سی پیک میں شامل پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیا۔یہ تحفہ پیپلزپارٹی کا ہے اگر کوئی اور اسکا کریڈٹ لیتا ہے تو وہ الگ بات ہے۔ پیپلزپارٹی صرف باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت صرف ٹوئیٹر پر موجود ہے مگر عملی میدان سے غائب ہے ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیر کے نشان کی جیت ہوگی حکمران چین کی بانسری بجانا بند کریں اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں 11 روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:  بدترین مہنگائی کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائیگا،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

Related Posts